Home Uncategorized طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے 3 سال بعد مالک سے ملوا دیا

طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے 3 سال بعد مالک سے ملوا دیا

Share
Share

پیرس :طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے 3 سال بعد اپنے مالک سے دوبارہ ملوا دیا۔

فرانس میں ایک مغربی افریقا کی نسل کا طوطا تین سال قبل چوری ہوگیا تھا جو اپنے مالک کو دوبارہ مل گیا، گزشتہ ہفتے ایک دکاندار نے اسے بیچنے کی کوشش کی۔

ٹائمز آف لندن کی رپورٹ کے مطابق جب پولیس والوں نے پرندے کا معائنہ کیا تو اس نے ’جاکو، جاکو، جاکو‘ کہنا شروع کردیا، فرانس میں روایتی طور پر طوطے کو ’جاکو‘ کہتے ہیں جیسے انگلینڈ میں ’پولی‘۔

اس دوران پولیس اہلکار کو یاد آیا کہ اس کے ایک دوست کا سرمئی رنگ کا افریقی طوطا 2020 میں لاپتہ ہوگیا تھا، اس افسر نے سب کو بتایا ہوا تھا کہ اگر میرا طوطا کسی کو بھی ملا تو وہ اپنا نام بتائے گا۔

پولیس کے معائنہ کے دوران طوطے کے فر فر بولنے پر اصل مالک تک پہنچا دیا گیا، جیسے ہی وہ اپنے مالک سے ملا اس نے فوراً اپنا نام بتایا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...