Home Uncategorized پرواز میں تاخیر پر مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ رسید کر دیا

پرواز میں تاخیر پر مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ رسید کر دیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں خراب موسم اور دھند کے باعث 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے والی پرواز کے مسافر نے غصے میں آکر پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ایئرلائن کے عملے کی شکایت پر مسافر کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہلی ایئرپورٹ پر گوا جانے والی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے میں پیش آیا۔ موسم کی خرابی کے باعث طیارے کی پرواز بار بار تاخیر کا شکار تھی۔

جیسے ہی پائلٹ پرواز میں مزید تاخیر کا اعلان کرنے اپنے کیبن سے باہر آیا، ایک مسافر سیٹ سے اُٹھ کر لپکا اور پائلٹ کو ایک تھپڑ جڑ دیا۔ مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی۔

عملے کی شکایت پر مسافر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا اور اس وقت مسافر نے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی لیکن یہ معافی کسی کام نہیں آئی۔ اگر ایئرلائن اور مسافر کے درمیان معاملات طے نہیں پائے تو مسافر کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...