Home سیاست پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کسی سیاسی سرگرمی میں رکاوٹ نہیں ڈالتا، سینٹر عرفان صدیقی

پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کسی سیاسی سرگرمی میں رکاوٹ نہیں ڈالتا، سینٹر عرفان صدیقی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے قائد سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کی طرف سے منظور کردہ پرامن اجتماع اور امن عامہ کا بل کسی طرح بھی پرامن سیاسی سرگرمیوں کے خلاف نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ قانون پر امن سیاسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ آئین اجتماع کی بے مہار آزادی کو تسلیم نہیں کرتا۔ اس سلسلے میں آرٹیکل 16 بہت واضح ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ اجتماع کی آزادی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اسلام آباد کے 25 لاکھ شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جائے۔ اس قانون کا اطلاق ہر طرح کے اجتماعات پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی گروہ اچانک اٹھ کرشہر کو یرغمال بنا لیتا ہے، ہمارے یہاں دنیا بھر کے سفارت خانے قائم ہیں، چاروں صوبوں میں ایسے قوانین پہلے سے موجود ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایسا کوئی قانون نہیں تھا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور متعدد آزاد ارکان نے اس قانون کی حمایت کی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...