Home سیاست انتخابات میں جو نتائج اسٹیبلیشمنٹ چاہتی ہے عوام وہ دینے کو تیار نہیں، جاوید ہاشمی

انتخابات میں جو نتائج اسٹیبلیشمنٹ چاہتی ہے عوام وہ دینے کو تیار نہیں، جاوید ہاشمی

Share
Share

پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں نامزد افراد میں جو عمران خان سے علیحدہ ہوگئے وہ بخشے گئے اور جو ساتھ کھڑے ہیں وہ بڑے مجرم قرار پائے۔ عمران خان اور شاہ محمود کی منتیں بھی کرلیں تب بھی وہ کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور جو نتائج اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے عوام وہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ ’موجودہ الیکشن کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے، ایک پارٹی کے 90 فیصد لوگوں کو اڑا دیا ہے اور جو باقی بچے ہیں ان کو بھی اڑایا جارہا ہے تو اس سے ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ہم پاکستان کا استحکام چاہتے ہیں یا استحکام پارٹی مانگ رہے ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’جو نتائج اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے عوام وہ نتائج دینے کو تیار نہیں ہیں اور اس (الیکشن) کے نتیجے میں جو حکومت بنے گی وہ بھی عدم استحکام کا شکار ہوگی‘۔ انہوں نے مزید کہا مہینے،2 سال اس سے بڑھ کر تو کوئی گیا ہی نہیں جو بھی حکومت ماضی میں بنی ہے خواہ وہ میاں صاحب کی ہو، بے نظیر کی ہو یا جس کسی کی بھی اسے ختم کرکے اپنی بنائی گئی جوزیادہ دیرتک نہیں چل سکی۔‘

’’عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا عظیم جرم بن گیا‘

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...