Home سیاست عوام نے بانی پی ٹی آئی کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیکر واضح اکثریت سے نوازا ہے،کورکمیٹی

عوام نے بانی پی ٹی آئی کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیکر واضح اکثریت سے نوازا ہے،کورکمیٹی

Share
Share

اسلام آباد:کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ عوامِ پاکستان نے اپنے ووٹ کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ان کی جماعت کو واضح اکثریت سے نوازا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کے عوام نے اپنی سیاسی و جمہوری پختگی کا سکّہ منوایا ہے.

کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ عوام پاکستان نے اپنے ووٹ کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ان کی جماعت کو واضح اکثریت سے نوازا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

کورکمیٹی نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پاکستان کو مجرموں کے حوالے کرنے کی غیرجمہوری، غیرقانونی، غیر سیاسی اور غیراخلاقی کوششوں کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کریں گے۔

کورکمیٹی نے مزید کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کی کھلی توہین کرتے ہوئے مسترد شدہ گروہوں کے مابین اقتدار کی شرمناک بندر بانٹ عوام کی رائے اور فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے مترادف ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

کورکمیٹی کے مطابق جمہوریت کے بہیمانہ قتل اور عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کرنے والوں کا پارلیمان کے اندر اور باہر ہر جگہ پر تعاقب کریں گی۔

کورکمیٹی نے مزید کہا کہ جس بےرحمی سے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے اس پر ملک کے اندر ہی سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار، اس کی مذموم جانبداریت اور انتخابات کی عدم شفافیت پر جماعتِ اسلامی سمیت قومی سطح کی جماعتیں سنجیدہ ترین سوالات اٹھا رہی ہیں۔

کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابات کو آلودہ کرنے اور عوام کے شفاف مینڈیٹ کو پامال کرنے جیسا سنگین جرم کرنے والے آر اوز قوم کے مجرم ہیں، ان کا کڑا محاسبہ عوام کریں گے۔

کورکمیٹی کے مطابق مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمتِ عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں کمیٹیوں کی سفارشات اور حکمتِ عملی کی روشنی میں اہم حکومتی و پارلیمانی عہدوں کیلئے نامزدگیوں کا عمل جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...