Home highlight آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کر دی ،ایکشن کمیٹی بات چیت کرےجائزمطالبات حل کرنے کے لئے تیارہیں،امیرمقام

آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کر دی ،ایکشن کمیٹی بات چیت کرےجائزمطالبات حل کرنے کے لئے تیارہیں،امیرمقام

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کر دی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی نے تسلیم کیا ہے کہ تمام مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں۔عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے ایکشن کمیٹی بات چیت کرےجائزمطالبات حل کرنے کے لئے تیارہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ ہم کشمیر گئے اور وہاں جا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے اور یہ مذاکرات ان کے کیریئر کے سب سے طویل مذاکرات میں شامل رہے۔ ہم نے ساری رات بیٹھ کر مذاکرات کیے اور جو مطالبات قابلِ قبول ہیں انہیں تسلیم کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز میں ایک بار پھر سے جان میں جان آئی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ امن برقرار رکھا جائے اور عوام کے جائز مطالبات مانے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو گندم اور آٹا سستا فراہم کرنے کو ترجیح دی گئی ہے اور کشمیری عوام کی دل سے عزت کرتے ہیں۔

امیر مقام نے بتایا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجموعی طور پر 38 نئے مطالبات متعارف کروائے، جنہیں حکومت نے بیٹھ کر تسلی سے سنا جو مطالبات ماننے چاہیے انہیں تسلیم کرتے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم کشمیر کاز سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی اسمبلی میں بارہ مہاجروں کی نشستیں ختم ہونی چاہیے” جیسے مطالبات کا مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور ٹریفک بند رکھنے سے براہِ راست نقصان بھی کشمیری عوام کو ہی پہنچ رہا ہے۔

امیر مقام نے کہابھارتی چینلز کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ہم آج بھی ڈائیلاگ اور بات چیت سے مسئلہ حل کرانے پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رٹ قائم رکھے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...