Home سیاست نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے،مریم نواز

نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے،مریم نواز

Share
Share

گجرات: مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔

جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام نے آنے والا مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ دیا ہے، نواز شریف کا سیاسی سفر 22 سال سے آسان نہیں تھا، گیارہ سال جیلیں کاٹیں اور آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سازش کے تحت انہیں نااہل کیا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔

چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف جلال پور جٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہی ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اور وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف واپس آگیا اور نواز شریف جب بھی واپس آیا تو عوام نے انتخابات میں ہمیشہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے، نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے تو کہتے ہیں فیور دیا جارہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ نواز شریف پر چوری کا الزام عائد کرنے والا خود ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس میں پکڑا گیا، پوچھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کہاں سے آئے تو معصوم شکل بنا کر کہتے ہیں پیسہ ملک میں ہی تو آیا ہے، نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...