Home نیوز پاکستان پشاور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو رد کر دیا

پشاور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو رد کر دیا

Share
Share

 

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ہائیکورٹ ججز کی حق تلفی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کی بطور ایڈہاک تعیناتی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہائیکورٹ ججز کی حق تلفی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکریٹری عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آئین آرٹیکل 182 کے تحت ایڈہاک ججز اس وقت تعینات ہوسکتے ہیں جب بہت زیادہ ضرورت ہو، اس وقت ایسی کوئی ضرورت نہیں کہ ریٹائرڈ ججز کو دوبارہ تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئین و قانون کے مطابق ہائیکورٹ کے سینئر ججز یا سینئر وکلاء کو سپریم کورٹ ججز تعینات کریں، عدالتی بحران ملک کو تباہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...