Home سیاست راولپنڈی کی 7 قومی اور 4 صوبائی نشستوں کے لئے کاغزات نامزدگی کا مرحلہ مکمل

راولپنڈی کی 7 قومی اور 4 صوبائی نشستوں کے لئے کاغزات نامزدگی کا مرحلہ مکمل

Share
Share

راولپنڈی: ضلع راولپنڈی کی 7 قومی اور 4 صوبائی نشستوں کے لئے کاغزات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ،قومی اسمبلی کے لئے 270 امیدوار صوبائی اسمبلی کے لئے 652 امیدوار اکھاڑے میں آگئے۔

راولپنڈی ضلع بھر میں تمام نشستوں پر زبردست گہما گہمی رہی۔

ضلع راولپنڈی کے تمام ہیوی ویٹ،سیاست دان سابق وزیر اعظم اسپیکر راجہ پرویز اشرف، چودہری نثار علی خان ،شیخ رشید احمد ،غلام سرور خان ، حنیف عباسی،ملک ابرار ،چودہری دانیال،راشد شفیق ،کرنل اجمل صابر ۔انجینئر قمر الاسلام بھی دوبارہ اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی اکھاڑے میں اتر آئے ہیں ۔

کاغزات نامزدگی 5 دن جمع ہوتے رہے آج آخری دن ہونے پر رش نا ہونے کے برابر تھا۔

اس بار وکلاء کی بہت بڑی تعداد انتخابی میدان میں آئی ہے ہر حلقہ میں 10 سے 15 وکلاء شامل ہیں ۔

کل پیر 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی شروع ہوجائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...