Home نیوز پاکستان سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Share
Share

سانگھڑ:سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاوٴ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ کے مطابق سیشن کورٹ نے گرفتار 5 ملزمان کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچوں ملزمان کو گزشتہ روز اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

یادرہے کہ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

ادھرڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...