Home کھیل مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ کر بیٹھنے کی تصویر وائرل

مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ کر بیٹھنے کی تصویر وائرل

Share
Share

احمد آباد:ورلڈکپ میں جیت کا جشن منانے کے بعد اپنے کمرے میں آرام کرتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ کر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر مچل مارش کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

تصویر میں مچل مارش کو ورلڈ کپ کی ٹرافی پر پیر رکھے ہوئے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مچل مارش کے اس اقدام کو ٹرافی کی تضحیک بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اس میچ میں فتح گر اننگز کھیلی تھی جبکہ مچل مارش 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...