Home سیاست نومئی کی پلاننگ بانی پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی ایماء پر کی گئی ،وعدہ معاف گواہان کابیان

نومئی کی پلاننگ بانی پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی ایماء پر کی گئی ،وعدہ معاف گواہان کابیان

Share
Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کا معاملہ پر راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر،سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر، شیخ رشید احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات پر سماعت ہوئی ، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا، تینوں گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی۔
راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ، اجمل صابر نے پولیس کو بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی تھی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...