Home نیوز پاکستان ن لیگ نے پہلے نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں اور پھر انتخابات کی تجویز دے دی

ن لیگ نے پہلے نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں اور پھر انتخابات کی تجویز دے دی

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو پہلے نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں اور پھر شفاف انتخابات کی تجویز دے دی،سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہناہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد دورانیہ تھوڑا طویل ہوگیا ہے، حلقہ بندیاں اگر 14 دسمبر کو مکمل ہوتی ہیں تو 54 روز کا مزید الیکشن شیڈول ہوگا۔

عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے

احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، رانا ثنااللہ ،عطاء تارڑ اور اسد جونیجو پر مشتمل مسلم لیگ ن کا وفد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کیلئے الیکشن کمیشن پہنچا،جس میں
انتخابات کے شیڈول ،تاریخ اور حلقہ بندیوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کی گئی۔

میڈیا کو بریفنگ میں احسن اقبال نے بتایا کہ انتخابات اور مردم شماری سے متعلق تجویز دی جس پر چیف الیکشن کمیشنر نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت اور شفاف انتخابات کے لئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہو جاتیں ہیں تو اس کے بعد 54 دن کا انتخابی شیڈول ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو آئین پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے مزیدکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صدارت نئی مردم شماری کا فیصلہ ہوا پی ٹی آئی کا مردم شماری کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ سمجھ سے بالا تر ہے ضروری ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں جلد حلقہ بندیاں ہوں اور جلد از جلد انتخابات ہوں اگر حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہو جاتیں ہیں تو اس کے بعد 54 دن کا مذید شیڈول ہوگا۔

ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے ملکی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نئی منتخب حکومت کا قیام ناگزیر قرار دیا ہے۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب بھی سامنے آگیا

اسلام آباد:امریکا میں اسیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔...