Home سیاست پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے، عمر ایوب

پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:مرکزی رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کل رات سے ہمارے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے۔

رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آئی جی کرپٹ ترین آدمی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنی آخرت خراب کی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور محسن نقوی کی وجہ سے پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر واقعے کو دیکھیں وہاں بغیر وارنٹ گھر میں گئے، ہمارے گھروں میں پنجاب اور باقی صوبوں کی پولیس فورسز گلدستے لیکر آتی تھی؟ بہاولنگر واقعے پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، یہ پولیس گردی خاتمہ کیا جائے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں بھی پرامن ریلیاں نکلیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144کی ضرورت نہیں ہے، پنجاب میں کل رات سے ہمارے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ چھوٹے سے کمرے میں ظلم ہورہا ہے، بشریٰ بی بی کو شوکت خانم کے ڈاکٹرز مہیا کیے جائیں، ہماری ڈیمانڈ ہے بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، یہ حکومت فارم 47کی بیساکھیوں پر آئی ہے، زندگی ،موت اور حکومت کی تبدیلی کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...