Home کھیل پولیس نے ایشیا کپ میچز کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان بنا لیا

پولیس نے ایشیا کپ میچز کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان بنا لیا

Share
Share

لاہور: لاہور پولیس کی جانب سے ایشیا کپ میچز کے دوران قومی و بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان بنا لیا ہے۔

سکیورٹی پلان کے مطابق 10 ایس پیز، 36 ڈی ایس پیز، 86 ایس ایچ اوز، 445 اپر سبارڈنیٹس اور 5 ہزار سے زائد پولیس کے جوان میچز کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے لاہور میں ایشیا کپ کے تین میچز منعقد ہوں گے، پہلا میچ بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین 3 ستمبر کو منعقد ہو گا، دوسرا 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے مابین جبکہ 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا میچ کھیلا جائے گا۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بہترین سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، ایشیا کپ کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔

کرکٹ کھلاڑیوں و شائقین کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بیرئیرز، واک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، خاردار تاریں ودیگر سکیورٹی انتظامات بروئے کار لائے جائیں گے، سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ خواتین شرکا کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گئی۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سپروائزری افسران ایشیا کپ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، ایشیا کپ میچوں کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، شہر کی اہم شاہراؤں، مارکیٹوں، پبلک مقامات پر ناکے لگانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے لاہور کے مختلف علاقوں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور پولیس قیام امن کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کھیلوں کے فروغ میں بھر پور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...