Home کھیل جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

Share
Share

کراچی :جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

23 رکنی افریقی سکواڈ دبئی کے راستے پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچا، جس پر ان کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمان ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے اور سخت ترین حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

کراچی پہنچنے والے افریقی سکواڈ میں کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ شامل ہے ،کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی، ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کااستقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل مینیجرعائشہ اشعر نےکیا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز یکم تا 14 ستمبر تک نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ، تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یکم، 3 اور 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کے ساتھ 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ 20 روزہ دورہ مکمل کرکے افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...