Home نیوز پاکستان پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی

Share
Share

اسلام آباد:مردم شماری حکام نے ساتویں مردم شماری کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔

چیف مردم شماری کمشنر نعیم الظفر نے حالیہ مردم شماری مہم کے بعد ملکی آبادی کے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی عبوری رپورٹ ہے تاہم حتمی اعداد وشمار کا اعلان جون کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں کیا جائے گا۔

چیف کمشنر کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہوگئی ہے، پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 907 ہوگئی ہے، بلوچستان کی آبادی 2کروڑ19لاکھ77 ہزار 474 ہو چکی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی آبادی 23لاکھ 59 ہزار 422 نفوس پر مشتمل ہے، چیف کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کا نظام بیٹھنے کی کوئی شکایت نہیں آئی۔

چیف کمشنر نے مزید کہاخانہ و مردم شماری کی ڈیٹا کلیکشن رات ”22مئی“ختم ہوگئی، ہم درخواست کریں گے ۔ اس مردم شماری کے نتائج کو آئندہ الیکشن میں استعمال کیا جائے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...