Home نیوز پاکستان ‎پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

‎پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

Share
Share

‎ اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔

‎ذرائع کے مطابق پٹرو لیم مصنوعات 8 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے تک اضافے ہوسکتا ہے۔ مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

‎ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا آج اپنی ورکنگ حکومت کو بجھوائے گا۔ وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج حتمی منظوری دے گی۔

‎قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...