Home سیاست مولانا فضل الرحمان کو منانے کےلئے نواز شریف کا وزیراعظم کے ہمراہ ان کے گھر جانے کا امکان

مولانا فضل الرحمان کو منانے کےلئے نواز شریف کا وزیراعظم کے ہمراہ ان کے گھر جانے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سےحکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ ترامیم کے پیش نظر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب سبق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے گھر آمد کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع ہے اور ان کے ہمراہ شہباز شریف بھی مولانا سے ملنے کے لیے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل نواز شریف آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کے نکات سامنے آگئیں جن میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51، 63، 175 اور 187 میں ترمیم شامل ہے، اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سےبڑھا کر81 کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...