Home سیاست ‎سینیٹ الیکشن،بلوچستان سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری ہوگی

‎سینیٹ الیکشن،بلوچستان سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری ہوگی

Share
Share

‎ کوئٹہ: سینیٹ میں بلوچستان کی 11 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست آج جاری کی جائے گی۔

‎صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک ہوگی اور 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

‎ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی۔ امیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ 27 مارچ ہے۔
‎سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 2 اپریل کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔

‎یاد رہے کہ سینیٹ کی 11 خالی نشستوں میں سات جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔ بلوچستان سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

‎ن لیگ کے اورنگزیب کھیتران، راحت جمالی، آغا شاہ زیب درانی، سید الحسن مندوخیل، راحیلہ حمید درانی اور دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کے چنگیز جمالی، حسنہ بانو، عمر گورگیج، بلال مندوخیل، طارق مسوری بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔

‎پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار جان محمد بلیدی جبکہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے۔

‎جے یوآئی کے احمد خان خلجی، مولانا عبدالواسع، بی بی کلثوم، امان اللہ کنرانی اور قاری رحمت اللہ کے کاغذات جمع کرائے گئے۔

‎آزاد امیدوار ڈاکٹر حسین اسلام، اعجاز احمد اور ثنا جمالی کے کاغذات بھی جمع کرائے گئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے انوارالحق کاکڑ، کہدہ بابر، مبین خلجی و دیگر کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ جماعت اسلامی کے زاہد اختر بلوچ، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور مولانا عبدالحق ہاشمی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...