Home سیاست صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا سامنا کرنے والے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی گزشتہ روز مستعفی ہوگئے تھے تاہم استعفے سے قبل انہوں نے مس کنڈکٹ کے الزامات میں سپریم جوڈیشل کونسل سے جاری شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب بھی جمع کرایا۔

سپریم کورٹ کے جج نے مستعفی ہونے سے پہلے اپنے اوپر عائد الزامات رد کرتے ہوئے استعفیٰ صدر کو ارسال کردیا تھا جو کہ آج منظور ہو گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...