Home سیاست صدر مملکت کا بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

صدر مملکت کا بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں اور مختلف واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

صدرمملکت نے کہا ہے کہ دہشتگرد پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن ہیں، اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ قوم بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پوری قوم کی مدد سے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی احسان مند رہے گی اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے شہادت پانے والے جوانوں کی بہادری اور جذبہ قربانی کی تعریف، شہدا کیلے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...