Home سیاست صدر مملکت نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024ء جاری کردیا

صدر مملکت نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024ء جاری کردیا

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024ء جاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے۔

آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا، اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے یہ کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق،توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے۔

وفاقی کابینہ نے مارچ 2022ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی، اپاسٹل کنونشن مارچ 2023ء سے پاکستان کے لیے لاگو ہوا تھا، صدر مملکت نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...