Home سیاست صدر مملکت کی ترکمانستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات دونوں ممالک کے کے درمیان کاروباری تعلقات بڑھانے پر گفتگو

صدر مملکت کی ترکمانستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات دونوں ممالک کے کے درمیان کاروباری تعلقات بڑھانے پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے ترکمانستان کے وزیرخارجہ اور کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میردوف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور کاروباری تعلقات بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنانے کے لیے دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک-ترکمان تعلقات مشترکہ اقدار، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، خطے میں مشترکہ خوش حالی، استحکام اور دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

ترکمانستان کے وزیرخارجہ راشد میردوف نے اشک آباد میں مخدوم گلی فراغی کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ اشک آباد میں بین الاقوامی فورم میں شرکت ترکمان عوام کے لیے احترام کی عکاس ہے۔

اس موقع پر راشد میردوف نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان عوام کے قومی رہنما کا صدر آصف علی زرداری کے لیے خصوصی تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، صدر مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت پر راشد میردوف کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت نے اشک آباد دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر ترکمانستان کی حکومت شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...