Home نیوز پاکستان چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ، فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ، فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی

Share
Share

لاہور: چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث شہری چینی مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

آٹے کے ساتھ چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140 سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 6750 روپے کا ہوگیا، تھوک میں چینی 135 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے تو یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی سستی چینی نایاب ہو کر رہ گئی ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ چینی کی قیمت 91 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن سپلائی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، شہر بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب کہاں جائے؟ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مل نہیں رہی، سبسڈی دی ہے تو خدارا چینی اور آٹے کی سپلائی بھی کی جائے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث شہری چینی مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...