Home نیوز پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے ایک پیسے فی لیٹر تک کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے ایک پیسے فی لیٹر تک کمی

Share
Share

اسلام آباد:نگران حکومت کا عوام کیلیے ریلیف ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے ایک پیسے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ہے پٹرول دو روپے چار پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل چھ روپےسینتالیس پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، نوٹیفکیش جاری کردیا گیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آ ج جمعرات سے ہوگیاہےجو اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 6.05روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 9.01روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 283.38روپے سے کم کرکے281.34 روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے سے کم کرکے 296.71روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔

مٹی کے تیل کی قیمت211.03 روپے سے کم کرکے 204.98روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت189.46 روپے سے کم کرکے180.45 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...