Home سیاست وزیراعظم وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

Share
Share

جدہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف 8 اپریل تک مملکت سعودی عرب میں قیام کریں گے وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کےانتخاب کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔وزیر اعظم کے ساتھ وزرائے خارجہ امور دفاع خزانہ اور اقتصادی امور عمرہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم روزہ رسول پر حاضری دیں گے مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے۔

ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچے وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے۔ پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔

وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات میں معاہدے، ایم او یوز پر دستخط

منسک:پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات...

ملالہ یوسفزئی کاحکومت پاکستان سے افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر نہ کرنے کامطالبہ

برمنگھم: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے حکومت...