Home سیاست وزیراعظم اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ سمیت 100 میگاواٹ گبد،پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا

وزیراعظم اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ سمیت 100 میگاواٹ گبد،پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا

Share
Share

پشین:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف پاکستان ایران سرحد کے دورے کیلئے تحصیل مند پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ سمیت دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا۔

وزیرِاعظم پاکستان ایران سرحد (شریف مند-پشین بارڈر) کے دورے کیلئے ردیگ(تحصیل مند) پہنچے

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔

بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی۔حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جنکو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔جبکہ دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔

گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی. اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...