اسلام آباد:نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج پھر ملاقات ہوگی ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔
گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی، ملاقات ایک سے دو روز مزید چلنے کا امکان ہے۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔
شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن اب تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، ایک اور ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی جس پر صدر عارف علوی نے بھی دستخط کر دیئے تھے۔