Home سیاست وزیر اعظم نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی

وزیر اعظم نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی جس کے پیٹرن ان چیف وہ خود ہوں گے۔

ایڈوائزری کونسل میں 41 ممبران ہوں گے جس میں 17 وفاقی و صوبائی وزرا بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ، چیمبر آف کامرس، پرائیویٹ سیکٹر سے بھی ارکان کو کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ چیئرمین وزیر اعظم ہوتھ پروگرام رانا مشہود ہوں گے، ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی 25 رکنی ہوگی جس میں وزارتوں کے نمائندے اور اقوام متحدہ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں، ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویڑن نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جنریشن ان لمیٹڈ ایڈوائزری کونسل اور ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کو بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید موثر بنانے کیلئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونیسف، اسکیل ورکنگ گروپ، ایجوکیشن ورکنگ گروپ اور انٹرپرونیور ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ کا حصہ ہیں، جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23 ٹاسک تفویض کئے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کے سربراہ ہونگے، سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ،نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ بھی کرے گا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...