Home سیاست ‎وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دیدی

‎وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دیدی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) تشکیل دے دی۔کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ اراکین اور 6 اراکین باہر سے ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزرائے اعلیٰ بھی کابینہ کمیٹی میں شامل ہونگے۔

کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ اراکین اور 6 اراکین باہر سے ہوں گے، دفاع، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، ا?ئی ٹی، فوڈ سکیورٹی، پانی و بجلی، قانون و انصاف، سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور پٹرولیم کے وزراء کمیٹی میں شامل ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے فیصلے وفاقی کابینہ میں پیش ہونگے، کابینہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ ایس آئی ایف سی کے ا?فس میں ہوگا، کمیٹی رولز ا?ف بزنس 1973 کے تحت قائم کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...