Home سیاست وزیر اعظم نے ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک گیر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہے۔

میاں شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوٴس میں پودا لگا کر موسم بہار کی ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، شجرکاری مہم کے تحت موسم بہار میں ساڑھے 5 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ ہماری پچھلی حکومت کا ہدف 24کروڑ درخت لگانے کا تھا، اس سال اس تعداد کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی سے ملک پاکستان کی معیشت اور معاشرت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے 10ہزار جانیں گئی ہیں، شجر کاری کی اس مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جانی چاہئیں، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 5فیصد ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...