Home سیاست ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

Share
Share

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اُس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں کیونکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں۔

ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مہنگائی سے ترقی پذیر ممالک بہت زیادہ متاثر ہوئے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اُس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی اور پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...