Home نیوز پاکستان وزیراعظم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاوٴنٹ کااجراء کردیا

وزیراعظم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاوٴنٹ کااجراء کردیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاوٴنٹ کااجراء کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بے سہارا خواتین کو بااختیار بنانا بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو بلاامتیاز امداد دی جارہی ہے۔

بی آئی ایس پی کے تحت سماجی تحفظ اکاوٴنٹ کے اجراء کی تقریب آج منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، شازیہ مری کو پروگرام میں بہتری لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی، سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے چاروں صوبوں میں 70 ارب تقسیم کئے گئے، صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا جب کہ این ڈی ایم اے نے 20 ارب خرچ کئے ہیں۔

وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کی شکرگزار ہوں، بی آئی ایس پی پروگرام کا شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی سوچ رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 15برس سے چل رہا ہے، اس پروگرام میں کبھی سیاست دخل انداز نہیں ہوئی ، بے سہارا خواتین کو بااختیار بنانا بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو بلاامتیاز امداد دی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...