Home نیوز پاکستان وزیراعظم نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایف نائن اور سرینا چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 

اپنے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے جو اسلام آباد کے گردو نواح میں خوشحالی کا آغاز ہے، ایک سنگ بنیاد ایف نائن جبکہ دوسرا سرینا چوک پر رکھا گیا ہے، چھ ماہ میں مکمل ہونے والا ایف نائن منصوبہ سو دن میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سرینا کا منصوبہ ساٹھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کامیابی اور پرامن طریقے سے ختم ہوئی اور وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و دیگر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

 

وزیراعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ آئی جی پولیس بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جبکہ ایس ایس جی اور راولپنڈی کور بھی قابل تعریف ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ چین کے رہنما اسلام آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس خوبصورتی کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے تاکہ جو بھی مہمان آئے تو عش عش کر اٹھے۔

Share
Related Articles

کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی...

حکومت کا پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے...

حکومت کا جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے...

ماہرین نے چیونگم چبانے کے شوقین افرادکو خبردارکردیا

چیونگم چبانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر ہے، ایک تحقیق...