Home سیاست ‎وزیر اعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

‎وزیر اعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

Share
Share

‎لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔وزیراعظم وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

‎وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں خصوصی وفد لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوا۔

‎وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ، رانا مشہود احمد خان، شبیر احمد عثمانی، عون چودھری، مصطفی رمدے و دیگر افراد شامل ہیں۔

‎وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

‎ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی طے پاگئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوگی۔

‎یاد رہے کہ 4 مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف کا بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے۔

‎ادھروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...