Home سیاست وزیراعظم دورہ ترکیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم دورہ ترکیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے نومنتخب صدر طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ کے دوران ترکیہ کے نومنتخب صدر طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے کاروباری گروپس اور کمپنیوں کے سربراہوں کیساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 31 مئی کو پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی سامان کے تاریخی معاہدے کے فعال ہونے کے بعد باہمی تعاون کے دلچسپ مواقع سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 3 سالوں میں دوطرفہ تجارتی حجم کو سالانہ 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ شراکت داریوں کو آگے بڑھانے اور نئے منصوبوں کے قیام میں ترک کاروباری برادری کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...