Home سیاست وزیر اعظم نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا، سروسز چیفس کوڈنر کی دعوت دیدی

وزیر اعظم نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا، سروسز چیفس کوڈنر کی دعوت دیدی

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نےحکومت کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی دعوت سروسز چیفس کے اعزاز میں دی جائے گی اس حوالے سے شہباز شریف نے آج سروسز چیفس کو وزیر اعظم ہاؤس میں ڈنر پر مدعو کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور ائیر چیفس کو ڈنر کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم اس موقع پر سروسز چیفس سے اظہار تشکر کریں گے اور فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہیں گے۔

علاوہ ازیں نگران وزیر اعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا بھی امکان ہے، قائد حزاب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...