Home سیاست وزیراعظم، صدر سمیت مسلح افواج اور عدلیہ کے افسران تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے،بل سینیٹ میں پیش

وزیراعظم، صدر سمیت مسلح افواج اور عدلیہ کے افسران تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے،بل سینیٹ میں پیش

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم، صدر سمیت سرکاری عہدیدار، مسلح افواج اور عدلیہ کے افسران ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے والے شخص پر تحفے کی تخمینہ رقم کا پانچ گنا جرمانہ ہوگا۔

توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ بل وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔

سینیٹ میں پیش کردہ بل کے مطابق پبلک آفس ہولڈرز ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلی، گورنرز اور انکے اہلخانہ کو ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونگے۔ ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج اور عدلیہ کے افسران بھی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل سرکاری و غیرسرکاری افراد تحفہ میں ملنے والی اشیاء توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے جبکہ قومی خزانے سے کسی بھی قسم معاوضے لینے والے افراد تحفے میں ملنے والی اشیاء توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

بل میں تحائف چھپانے والے پبلک آفس ہولڈرز پر جرمانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے والے شخص پر تحفے کی تخمینہ رقم کا پانچ گنا جرمانہ ہوگا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کی مینجمنٹ اور ریگولیشن کا ذمہ دار ہوگا، کابینہ ڈویژن بل سے متعلق مزید رولز بنانے کا مجاز ہوگا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر بہرہ مند تنگی کے بلز کی تجاویز کو اس بل میں شامل کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...