Home سیاست کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا، عالیہ حمزہ

کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا، عالیہ حمزہ

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکو مت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ کل قیدی نمبر 804 اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا، 22 ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی کو بھائی کہتے تو ہمارے گھر اور دل کے دروازے بھی کھلتے ہیں ہم پر ظلم ہوا ہے، ہم نے ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے آپ نے پنجاب کے عوام پر پھر شیلنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے 8 فروری کو جو مینڈیٹ دیا اس کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔

عالیہ حمزہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل راوٴنڈ شروع ہو گیا ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...