Home سیاست پرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج

پرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراوٴ اور روٹ کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔

پْرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلا تین مقدمات درج کرلیے گئے جو کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں معینہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے سادات کالونی اور سری نگرہائی وے سے لانے پردرج کیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہل کاروں پر پتھراوٴ کرنے پرتھانہ نون میں درج کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا کہ وفاقی پولیس نے استغاثہ تیار کرلیا ہے، مقدمات میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماوٴں کو نامزد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے رْوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...