Home نیوز پاکستان ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد زندگی کی بازی ہار گئے

ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد زندگی کی بازی ہار گئے

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ٹو میں واقع الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس پارٹی کی۔ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب نوشی سے آدمی اورخاتون کی موت واقع ہو گئی۔ نادیہ نامی خاتون نے الصفاء ہائٹس کے اسٹاف کو واقعے کی اطلاع دی۔

تھانہ شالیمار پولیس نے نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت زابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...