Home سیاست وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے

وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 27 ستمبر 2024 کو نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت عالمی رہنماوٴں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم سطح سمندر میں اضافے سے خطرات اور امن کے لیے قیادت کے موضوع پر اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اسلامو فوبیا کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے جبکہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازع سمیت دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے۔

وزیر اعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔

نیویارک روانگی سے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیراعظم نے عالمی پلیٹ فارم میں بین الاقوامی امور پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...