Home سیاست وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی  اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

 

کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...