Home نیوز پاکستان یوم آزادی پر وزیراعظم کا بڑا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

یوم آزادی پر وزیراعظم کا بڑا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم نے یوم آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 31 اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 260 روپے 96 پیسے ہوجائے گی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست کی رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...