Home سیاست وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم،جذبے کو سراہا

وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم،جذبے کو سراہا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ناروے کے وزیر اعظم جونس گیہرسٹور کے ساتھ ایک بہترین ٹیلی فون کال ہوئی اور اسرائیل کی ظالمانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گفتگو کے دوران عالمی عدالت (آئی سی جے) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، جس میں اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے گھناؤنے اقدامات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے اور پاکستان دونوں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا بہترین راستہ پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ امید ہے کہ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے اس جرات مندانہ اور اصولی فیصلے سے دوسرے ممالک کو فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے لیے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بہادر، معصوم کشمیریوں کی حالت زار پر بھی اسی طرح توجہ دے گی جو گزشتہ 76 برسوں سے وحشیانہ قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...