Home Uncategorized جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، الیکشن میں ہار مانتی ہوں،کملا ہیرس

جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، الیکشن میں ہار مانتی ہوں،کملا ہیرس

Share
Share

واشنگٹن :ڈیموکریٹک صدارتی امیدار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، الیکشن میں ہار مانتی ہوں۔

الیکشن میں شکست کے بعد خطاب میں کملا ہیرس نے کہا ہے کہ جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔

الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ گن وائلنس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔

کملا ہیرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے، ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 295 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...