ساہیوال:سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین ساہیوال جیل میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کرم دین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
50 سالہ کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی تھی اور جیل میں 18 سال سے قید بھگت رہا تھا۔
گزشتہ روز جیل میں اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، اسے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جو صادق آباد لے گئے۔