Home سیاست ‎امت مسلمہ کو درپیش مسائل باہمی اتحاد سے حل ہوسکتے ہیں ،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

‎امت مسلمہ کو درپیش مسائل باہمی اتحاد سے حل ہوسکتے ہیں ،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

Share
Share

اسلام آباد: رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کاکہنا ہے کہ ۔ اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کیجیے امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل باہمی اتحاد ہی کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عیدالفطر کے اجتماع میں خطبہ میں ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ امت کو انتشار سے بچنے کے لیے اتحاد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اتحادو محبت کے ساتھ اپنے ساتھ وابستہ افراد کی تربیت کیجیے۔ اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کیجیے، یہی اللہ کا حکم ہے اور اس کے رسول ﷺ نے بھی باہمی محبت ہی کا درس دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اسرائیل کی جانب سے مسلط جنگ سے متاثرہ فلسطینی بھائیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے اور مسلم حکمرانوں کو بھی فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ماہِ صیام جیسے انعام سے نوازا۔ ہمیں اپنی باقی زندگی بھی اسی طرح گناہوں سے بچتے ہوئے اور ایک دوسرے کے لیے ایثار کا جذبہ لے کر گزارنی چاہیے۔ انہوں نے اولاد کی اچھی تربیت پر زور دیتے ہوئے اپنے خطاب میں خاندان کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

نماز عید کے اختتام پر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خصوصی دعا کی۔ فیصل مسجد میں نماز کے اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،وقاص اکرم

پشاور:سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ...

قائمہ کمیٹی صحت کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بائیو میٹرک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم...

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ...

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ...