Home سیاست اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز

اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد:اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے سیاسی رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ عدالت نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو بذریعہ اشتہار عدالت میں طلب کرلیا ۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائشگاہوں پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

عدالت نے اعظم سواتی کی رہائشگاہ، محلے اور عدالت کے باہر عدالتی کارروائی سے متعلق اشتہار چسپاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعظم سواتی کو فردجرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھاتھا۔

خیال رہے کہ اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...